اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 26.6 فیصد شرح مہنگائی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان کی معاشی شرح نمو میں سست روی کا امکان ہے۔پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پہنچا۔ کپاس اور چاول سمیت دیگر بڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ گندم سمیت زرعی شعبے کو مزید خطرات بھی لاحق ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زرمیں ماہانہ 5 فیصد اور سالانہ 14 فیصد کمی آئی ہے۔جولائی تا نومبر پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بینکنگ چینل سے بھیجا جبکہ نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔