پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری


لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

وزارت تعلیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

وزارت تعلیم نے موسم سرما چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ جس کا نوٹیفکیشن متعلقہ حکام اور اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔