ڈی آئی خان، یارک ٹول پلازہ پردہشت گردوں کی فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق


ڈی آئی خان(صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواح مین یارک ٹول پلازہ پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے سے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹول پلازہ پر نصب کیمروں سے گروپ کی شناخت میں آسانی ہوگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔