سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا 3 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


حیدرآباد(صباح نیوز)حیدرآباد میں ڈینگی سے ایک مریض دم توڑ گیا ۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کہ جاں بحق  ہونے والا شخص لیاقت یونیورسٹی ہسپتا ل میں زیرِ علاج تھا۔ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 40 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 14، کراچی میں 24، دادو اور میرپور خاص میں 1،1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 873 ہو گئی ہے۔