اسلام آباد(صباح نیوز)معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کے جو اقتصادی حالات ہیں ان میں بہتری لانے کے لئے مخلصانہ اقدامات تو ارباب اختیار کاکام ہے اللہ تعالی انہیں اسکی توفیق عطا فرمائیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ عام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ روزانہ رات کو سور ہ واقعہ پڑھنے کا معمول بنا کر اللہ تعالی سے دعا ضرور کیاکریں کیونکہ سب کچھ اسی کے اختیار میں ہے۔