اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روزکی تقریر کا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے تقریر میں چیف الیکشن کمشنرپرتنقید کی تھی۔