افغان بارڈرفورسز کی گولہ باری اور فائرنگ قابل مذمت ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چمن کے علاقے میں افغان بارڈرفورسز کی گولہ باری اور فائرنگ  قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے اور قابل مذمت ہے۔

افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔