پی ٹی آئی کے پنجاب  اور خیبر پختونخوا  کے رہنما اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں، سینیٹر شیری رحمان  


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ عمران خان اسبملی تحلیل کرنے کو سیاسی دھمکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے، حکومت عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی،، عمران خان کے پنجاب  اور خیبر پختونخوا  کے رہنما اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں

سینیٹر شیری رحمان نےعمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک اداروں کو منتیں کر رہے ان کے حق میں مداخلت کریں، یہ ابھی تک امید میں بیٹھے ہیں کہ ان کو 2018 کی طرح اقتدار میں لایا جائے گا، عمران خان کے پنجاب میں اتحادی اور خیبر پختونخوا  کے رہنما اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا  والے کہتے کہ پہلے پنجاب اسیمبلی تحلیل کرو، عمران خان اسبملی تحلیل کرنے کو سیاسی دھمکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں بات چیت غیر مشروط ہوتی ہے، بات چیت سے پہلے مطالبات نہیں کئے جاتے، اگر انتخابی فریم ورک پر بات کرنا چاہتے ہیں تو مثبت یو ٹرن لیں اور اسمبلی آئے، ورنہ آپ انتخابات کے بعد دھاندلی کا رونا روئے گے، عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ پاپولر ہیں اس لئے جلد انتخابات چاہتے ہیں،کشمیر کے انتخابات کے بعد ان کو اپنی مقبولیت کا پتہ لگ گیا ہوگا، شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار عمران خان خود ہیں،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، عمران خان حکومت میں ہوتے تو ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔