لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھنا چاہتا ہے کہ معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے؟ تو 2 واقعات کافی ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصے کو گرا کر ان کے گھر پر جبرا تالے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔