وزیرِاعظم ،اسحاق ڈار سے گورنر پنجاب کی ملاقاتیں


لاہور  (صباح نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقاتیں کیں۔اتوار کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان  اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم ،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، انشا اللہ آپ اور آپ کی تجربہ کار ٹیم جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی، الحمد للہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا، مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا، ایٹمی دھماکے کئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشی پابندیوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کرنے اور معاشی استحکام لانے کے لیے پرعزم ہے۔