کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 10 دسمبر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پرمنایا جارہا ہے۔
پاکستان میں بھی انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید کہا کہ پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لئے آزادی اظہار،مذہب اور عقیدے،خواتین اور بچوں کے حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔۔