نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، اللہ تعالی ہمیں سرخرو کررہے ہیں،نواز شریف کا ڈیلی میل کی معافی پرمختصر تبصرہ

لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، اللہ تعالی ہمیں سرخرو کررہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی معذرت پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، اللہ تعالی ہمیں سرخرو کررہے ہیں۔

ڈیلی میل نے 2019 میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں شہباز شریف پر الزام لگایا گیا تھا کہ زلزلہ زدگان کیلئے ملنے والے فنڈز میں چوری کی گئی، تاہم عدالت میں الزامات ثابت نہ کئے جانے کے بعد برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔