اسلام آباد(صباح نیوز)سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 1.94فیصد رہا۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی جانب سے امتحانی نتائج جاری کرنے کی سمری پر دستخط کئے گئے۔
سی ایس ایس 2022 امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا جبکہ 20 ہزار 262 امیدواروں نے امتحان دیا، 393 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 19869امیدوار فیل قرار پائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 2021 کے امتحان میں 39650 نے اپلائی کیا، 17240 امیدواروں نے امتحان دیا تھا، 2021 میں سے 365 امیدوار امتحان میں پاس ہوئے تھے،
انٹرویو کے بعد 349 امیدوار اہل قرار پائے تھے۔ گزشتہ برس امتحان میں کامیابی کا تناسب 2.11 فیصد رہا تھا، انٹرویو کے بعد سی ایس ایس 2021 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 2.02 فیصد رہا تھا، کامیاب ہونے والوں میں 134 مرد اور 73 خواتین شامل تھیں۔