ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں ملاجلارجحان رہا


واشنگٹن(صباح نیوز)ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ جمع کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے کا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42115 پر آ گیا۔