اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جماعتی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکمران جماعت پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ( ن)، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔