کراچی ،شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد


کراچی(صباح نیوز)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لئے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لئے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے کھوج لگا کر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔مذکورہ مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔