عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لے گایااسمبلیاں توڑدے گا، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لے گایااسمبلیاں توڑدے گا،گیند حکومت کی کورٹ میں ہے ،سیاست آباد کریں یابربادکریں مفتاع ان کی معیشت کاپوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیا ن میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چار،چاروزراء ملکربھی بیانات دیں توکوئی ان کی بات نہیں سنتاحکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی خالہ اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بہن بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔آمین۔