اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزاد و بااختیار اعلی سطح کے عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق شہیدارشد شریف کی شہادت کی بذریعہ آزاد و بااختیار اعلی سطحی عدالتی کمیشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل ہوگئے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ،
چیئرمین تحریک انصاف کے خط کا عکس اور خط لکھتے ہوئے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمیٹیرینز نے بھی شہید ارشد شریف کیس، عمران خان کی اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تفشیش کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز جمع کروا رکھی ہیں۔