چنیوٹ ،چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے اے سی جھنگ عمران جعفر جاں بحق


چنیوٹ (صباح نیوز)  چنیوٹ میں چچازادبھائیوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق عمران جعفر آبائی گا ئوں بڑا لنگرانہ اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور ان کا اپنے چچا زاد بھائیوں سے جھگڑا ہوا ،چچازاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے اے سی جھنگ عمران جعفرقتل کردیا ۔

ترجمان ڈی پی او  چنیوٹ نے مزید کہا کہ لاش ٹی ایچ کیوہسپتال بھوانہ منتقل کردی گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اے سی جھنگ عمران جعفر کے قتل پر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈی پی او چنیوٹ واقعہ کی جگہ پہنچیں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کریں۔