لاہور(صباح نیوز)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔
تمام پولنگ اسٹیشنز پر پر امن ماحول میں پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی پولنگ سٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔