سیالکوٹ(صباح نیوز)سانحہ سیالکوٹ میں قتل میں ہونے والے سری لنکن منیجر کی لاش لاہور منتقلی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی لاش لاہور کے نجی اسپتال میں رکھی جائے گی، مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد سری لنکا روانہ کی جائے گی۔
آنجہانی پرانتھا کی اہلیہ نے قتل کو غیر انسانی قرار دے دیا۔
غم زدہ خاتون نے سری لنکا اور پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔