کراچی(صباح نیوز) سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینیٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔