حالات کی بہتری کے لئے انتخابات ضروری ہیں، بابر اعوان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ حالات کی بہتری کے لئے انتخابات ضروری ہیں۔

یہ بات بابر اعوان نے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی جتنی چاہیں ایف آئی آر کٹ سکتی ہیں لیکن عمران خان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکتیں۔ اعظم سواتی کے خلاف 1 واقعے پر 2 ایف آئی آرز درج ہو گئی ہیں ، پتہ چلا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں بھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات میں بالکل درست فیصلہ کیا ہے، ملکی حالات کی بہتری کے لیے انتخابات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ڈیزل کی کمی ہے لیکن ڈیزل اسمبلیوں اور حکومت میں ہے۔