راولپنڈی،لندن(صباح نیوز)چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن میں موجود قریبی خاندانی ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کو لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی جانب سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن نئے منظرنامے میں انہوں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27نومبر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے دوسرے نمبر پر ہونا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نئی تعیناتیوں کے بعد کیا ہے۔