سیالکوٹ واقعہ کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ،ان کی حکومت ہے،رانا ثناء اللہ


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنائاللہ خاں نے سیالکوٹ واقعہ کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرائیں ـ

سیالکوٹ میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا عمران نیازی نے استعفی نہیں دیاعمران نیازی کے پاکستان میں حادثات، سانحات اور بری خبریں پاکستان کا مقدر بن گئی ہیں ـ

موٹر وے حادثہ، ریل حادثات، خودکشیاں، قتل، خون خرابے اور وارداتیں بلند ترین سطح پر ہیں ـملک میں امن وامان بھی غارت ہوچکا ہے ـ

ٹویٹ کر کے عمران نیازی نے واقعے کی سنگینی کو سنجیدہ نہیں لیا، اب تک کے اقدامات نمائشی لگ رہے ہیں ـعمران نیازی جیسا انتہاپسند اقتدار میں ہو تو ملک میں ایسے واقعات کا ہونا انہونی نہیں ـ سرکاری عمارتوں پر حملے کرانے اور عوام کو اکسانے والے حکمران ہوں تو عوام کا تحفظ ممکن نہیںـعمران نیازی نے معاشرے کو انتہا پسندانہ سوچ دی ہے،عمران نیازی نے معاشرے کو عدم برداشت کا کلچر پیدا کیا، عمران صاحب مار دو، اگ لگا دو، قتل کر دو، سیاسی مخالفین پر گولیاں چلواو جیسے ماحول کا باعث بنےـ