سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کردی

کراچی(صباح نیوز)سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گنے کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  جلد  جاری کیا جائیگا۔

منظوروسان کا اپنے  ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شوگر ملیں چل رہی ہیں، کاشتکاروں اور کسانوں کو بیج کے لئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بی جاری کیا گیا ہے اور تپہ سطح پر کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے۔