آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری وزیراعظم ہائوس کو ارسال کر دی گئی اور حکومتی ارکان کہہ رہے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی رواں ہفتے کے دوران کر دی جائے گی۔