راولپنڈی (صباح نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خواہش پر الوداعی دوروں کے شیڈول میں یوم دفاع و شہدا تقریب شامل کی گئی ۔
ملک میں حالیہ بارشوں سے سیلاب کے باعث پاک فوج کی یوم دفاع و شہدا تقریب منسوخ کی گئی تا ہم 29 نومبر کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے سے قبل الوداعی دوروں کو ترتیب دیتے وقت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواہش ظاہر کی کہ سبکدوش ہونے سے قبل یوم دفاع و شہدا تقریب کا انعقاد ہونا چاہیے جس کی روشنی میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ،شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے شرکت کی۔۔