میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطر کوسراہا جانا چاہیے،شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبان کے طور پر پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطر کوسراہا جانا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبان کے طور پر پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کی بجائے میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکوسراہا جانا چاہیے۔ اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان قطر کے امیر اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔۔