لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے،واقعہ کے ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔
ایک بیان میں چوہدری محمد سرورنے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔