ادارے نے سارے نام شامل کرکے دوراندیشی کاثبوت دیا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے سارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کاثبوت دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اب کسی کی پسندناپسندکانہیں میرٹ کاسوال ہوگا،جوبھی آرمی چیف آئے گاوہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کاوفادارہوگا، تباہ حال معیشت کوسہارا دینے کی کوشش کرے گا،نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیااسی سے جوڈوکراٹے کیے۔