اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سعودی عرب نے ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں سب سے بڑا اپ سیٹ کر کے تاریخ رقم کی۔ کیا زبردست فٹبال میچ تھا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، ہم اس عظیم جیت پر اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں بھی شریک ہیں۔