راولپنڈی (صباح نیوز)وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کا دورہ کیا،
اس موقع پر صدر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد،سمال چیمبر کے صدر طارق جدون، سابق صدر زاہدلطیف خان، ایگزیکٹو ممبران، اور چیمبر ممبران سمیت گاڑیوں کے مالکان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہا کہ شکایات کے لیئے آن لائن، وٹس ایپ،سادے کاغذ پر ہمیں درخواست دی جا سکتی ہے، دس ماہ میں پانچ ہزار سے زائد ٹیکس دہند گان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، سوزوکی گاڑیوں کی بکنگ پر زائد ٹیکس دینے والوں کو ان کی رقوم واپس دلوائیں،سوزوکی گاڑیوں کی بکنگ پر17فیصد ٹیکس تھا جسے بعد میں حکومت نے 12 فیصد کر دیا،جن صارفین نے 5فیصد زائد ٹیکس ادا کیا تھا وہ ایک بڑی رقم بنتی تھی جو انہیں واپس کر دی گئی ہے،
ایف بی آر کی ایف ٹی او کے فیصلے کے خلاف اپیلیں صدر مملکت نے خارج کیں، تقریبا 81 اپیلیں خارج ہوئیں، گاڑی مالکان کی شکایات پر وفاقی ٹیکس محتسب نے 5فیصد زیادہ ٹیکس مالکان کو واپس کروایا،
اس موقع پر سوزوکی مالکان میں رقوم ری فنڈ کرنے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے،
قبل ازیں، گروپ لیڈر چیمبر آف کامرس سہیل الطاف نے کہا کہ تاریخ میں وفاقی محتسب کے طور پر آصف جاہ نے بزنس کمیونٹی کے لیئے اہم کردار ادا کیا، ایسا بہت کم ہوا کہ حکومت کے پاس جمع شدہ ٹیکس کی رقم واپس کی گئی ہو،