لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نایب صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنیوالے اہل گوادر کی آواز کو سنا جائے !بلوچستان کا کٹھ پتلی وزیر اعلی کہاں سویاہوا ہے وفاقی حکومت کہاں ہے؟
ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر گوادریوں کوانکی اپنی سرزمین پرمحصور کرنا غلط ہے۔ پینے کے پانی سے محرومی و دیگر بنیادی سہولیات و حقوق کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے۔