سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں طفیل محمد کے فرزند میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


لاہور(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے فرزند میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،امیر جماعت سراج الحق سمیت مرکزی و صوبائی راہنماؤں،کارکنان وعوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔

سراج الحق و دیگر قائدین جماعت کا سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے فرزند میاں حسن فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق،نائب امرا لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو،  پروفیسر محمد ابراہیم،راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، شیخ القرآن و الحدیث، مولانا عبد المالک، سیکرٹری جنرل امیر العظیم،مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس،ڈپٹی سیکرٹریز اظہر اقبال حسن،محمد اصغر،حافظ ساجد انور،سید وقاص جعفری،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں طفیل محمدکے صاحبزادے میاں حسن فاروق کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی راہنمائوں،کارکنوں سمیت مرحوم کے عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جامع مسجد منصورہ میں میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ میاں حسن فاروق ایک جلیل القدر اور شریف النفس انسان تھے ان کی تحریک کے لیے خدمات قابل تحسین تھی۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور پسماند گان کو صبر و جمیل عطا کرے۔