اسلا م آباد(صباح نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت میں 39 روپے اورخوردنی تیل کی قیمت میں 36 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری طور پرہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے اور حبیب کوکنگ آئل کی فی لیٹرکی قیمت میں 36 روپے کمی کی گئی ہے۔ایوا گھی پریمئم برانڈ کی قیمت میں 39 روپے، سویا سپریم گھی پریمیئم برانڈ کے ایک کلو پاوچ کی قیمت میں 25 روپے اور سویا سپریم کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں7 روپے کمی کی گئی ہے ۔۔