ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت میں پاک انگلینڈ میچ دیکھتے کشمیری طلبا پر انتہا پسندوں کا تشدد


نئی دہلی(صباح نیوز)انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں پاکستان اور انگلنیڈ کے درمیان کرکٹ کا فائنل میچ دیکھنے والے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق لالہ لجپت رائے یونیورسٹی پنجاب میں ہندو انتہا پسند ہاسٹل میں گھس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں نے کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔