کراچی (صباح نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے مزید بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1771 ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 430 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی۔ اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33 ہزار 660 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1680 روپے اور 1440 روپے 32 پیسے پر مستحکم رہی۔