ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت، سپریم کورٹ متحرک کردار ادا کرے، فواد چودھری


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیق بھی سپریم کورٹ پر لازم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سمیت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق لازم ہے۔