اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی لانگ مارچ قافلہ پر فائرنگ کی مذمت، فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔