پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان50کروڑ ڈالرز کے معاہدے پر دستخط


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا۔ رقم صحت، تعلیم اور زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ملے گی۔اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اورعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کیے ہیں۔

معاہدہ کے مطابق ورلڈ بینک خیبر پختونخوا میں تعلیم و صحت کیلئے 30 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ خیبرپختونخوا میں انفراسٹرکچراپ گریڈیشن سے ماحولیات پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب میں زرعی اصلاحات کیلئے 20 کروڑ ڈالرز ملیں گے جس سے پنجاب میں پانی کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔