ایس ڈی پی آئی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر Edge گروپ کے درمیان نئی شہری آبادیوں کو ماحولیاتی طور پرموثر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط


اسلام آباد(صباح نیوز(پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی ( ایس ڈی پی آئی)اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر Edge گروپ نے پائیدار ترقی کے 11 SDG موسمیاتی تبدیلی کے13 SDGمقرر کردہ اہداف(شہروں اور انسانی بستیوں کو شامل کرنے) میں طے شدہ معیارات کو لاگو کرکے نئی شہری آبادیوں کو ماحولیاتی طور پرموثر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر دستخط کنندہ ہے تاکہ ایجنڈا 2030 کے ایجنڈے اور پائیداری کے عالمی مسائل کو پورا کیا جا سکے۔ پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر مسلسل ترقی کر رہا ہے اس کے باوجود 220 ملین کی آبادی والے ملک میں مکانات کی طلب کم نہیں ہوئی۔

ہاؤ سنگ میں غیر منظم اور منصوبہ بندی کا فقدان آبادی اور ماحول دونوں کے لئے چیلنجوں کا باعث ہے۔ ہاؤ سنگ سوسائٹیوں کی غیر منظم افزائش ناصرف عوامی خدمات اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے حکومت پر بھی دباو  پڑتا ہے۔پائیدارمستقبل کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لئے، ایج گروپ (EG) کے تعاون سے مستقبل کی تنظیموں کی ایک نئی صنف قائم کی گئی ہے۔ پائیدار مستقبلوہ اہم سوال ہے جسے ای جی ملک کے معروف تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی کے پاس دستیاب ایس ڈی جیز، پائیداری، آب و ہوا کی تبدیلی اور لچک کے ماہرین کی تکنیکی مدد سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس مفاہمت نامے سے تھنک ٹینکس اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔مذکورہ مفاہمت نامے کے تحت، ایج ایس ڈی پی آئی کے ماہرین کے ساتھ مستقبل کی کوششوں کیلئے قریبی مشاورت یتعاون جاری رکھے گا تاکہ SDGs کے اہداف کے تحت ان کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ مفاہمت نامے کا ایک اور مقصد پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان نتیجہ خیز مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔ ہاؤ سنگ / رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے واضح اقدامات کی ضرورت کے پیش نظر ، یہ نجی شعبے کے نمائندوں کی طرف سے صحیح سمت میں ایک قدم ہے جہاں پائیدار ترقی میں کارپوریٹ اداروں کی حقیقی شراکت کے بارے میں کلیدی سوال کا جواب نہیں دیا گیا ۔ ایج مستقبل میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آگاہی پیدا کرنے ، مستقل فالو اپ اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے اس انتہائی اہم معاملے پر پیش رفت کیلئے پرعزم ہے۔

ایم او یو پر دستخط کے موقع پر ایج گروپ کے سی ای او ذیشان ہاشمی نے کہا کہ ایج گروپ عالمی سطح پر کارپوریٹ سیکٹر کی دیگر کمپنیوں کی طرح ایک ذمہ دار قومی اور عالمی نجی شعبے کے فریق کی حیثیت سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے جو اقوام متحدہ کے ذریعہ مقرر کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور اس نے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ایج محسوس کرتا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کے ساتھ اس کا تعاون پائیداری اور لچک کے عزم کو پورا کرنے میں مددگار ہوگا ۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ڈائریکٹر/ہیڈ سسٹین ایبلٹی اینڈ ریزیلینس پروگرام ڈاکٹر شفقت منیر احمد نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پائیدار اور لچکدار ترقی کے حق میں پالیسی ایجنڈے پر اثر انداز ہونے کے لئے کام کرتا ہے۔ ایس ڈی جیز 11 اور 13 اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اب کاربن کے اثرات کم کرنے کیلئے ہمیں شہروں کو ، صاف ستھرا اورسرسبز اور بنانا ہوگا تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی کے خاتمے اور موافقت کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔ ایج کے ساتھ ایم او یو اس سمت میں ایک خوش آئند قدم ہے کہ انہوں نے ایس ڈی پی آئی تک فعال طور پر رسائی حاصل کی ہے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں میں ایس ڈی جیز کے اہداف کو ضم کرنے کے لئے تکنیکی مدد حاصل کرسکیں۔