لانگ مارچ کا اعلان ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی


کراچی (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 42 ہزار 190 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 510 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کچھ دیر قبل تک ہنڈریڈ انڈیکس 590 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 590 کی سطح پر موجود تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ پر دبا ئوبڑھا ہے۔