چنیوٹ ،ٹرالرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ،بہن اور بھائی جاںبحق


چنیوٹ (صباح نیوز)چنیوٹ میں جھمرہ روڈ پر اسلامیہ کالج گرائونڈ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے سکول جاتے ہوئے بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی جو سکول جارہے تھے، ریسکیو نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

سکول انتظامیہ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والی مریم ظفر گرلز ہائی سکول میں دہم کی طالبہ تھی، ہونہار طالبہ نے نہم کے امتحانات میں 491 نمبر حاصل کئے، طالبہ کی یونیفارم میں شہادت پر افسردہ ہیں۔