پنجاب کے میدانی علاقے دھند اور سموگ کی لپیٹ میں


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقے دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث پہلے نمبر پر رہا،کوٹ لکھپت کے علاقے میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 479 ریکارڈ کیا گیا۔

بحریہ آرچرڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 407، ماڈل ٹائون میں 396، گلبرگ مراتب علی روڈ میں 368، ٹائون شپ بلاک ٹو میں 364، ٹھوکر نیاز میں 343 اور انارکلی بازار میں 318 ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کے باعث دنیا میں کراچی کا چھٹا نمبر رہا جبکہ فیصل آباد میں بھی فضا آلودہ رہی۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان خانیوال موٹر وے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند میں اضافے کا خدشہ ہے۔