اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالرحمان غازی کو 14سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم کو 93کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا جس سلسلے میں نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا اورملزم عبد الرحمان غازی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم عبدالرحمان غازی کو 14سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم کو 93کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔