پوری الیکشن مہم میں وہ اس امیدوار کے خلاف مہم چلاتا رہا۔وہ لوگوں کو بتاتا کہ اس امیدوار نے کون کون سے گاوں میں بد معاش پال رکھے ہیں اور ان بدمعاشوں نے شریف لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔الیکشن میں اس امیدوار کے حامیوں نے کیسے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیکن اثر و رسوخ کی وجہ سے انتظامیہ بھی اس کے آگے بے بس ہے۔
آج الیکشن کے روز وہ ووٹ دینے کے بعد واپس آ رہا تھا تو لوگوں نے دیکھا کہ اس کی جیب پر بھی اسی امیدوار کا بیج لگا تھا جس کی وہ کل تک مخالفت کر رہا تھا بلکہ اس نے بتایا کہ وہ آخر کار ووٹ بھی اسے ہی دے کر آیا ہے۔۔لوگوں نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا۔ ’’ اس کے شر سے بچنے کیلئے۔‘‘