آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 29نومبر ان کا آفس میں آخری دن ہو گااور وہ مزید ایکسٹینشن نہیں لیں گے، ایکسٹینش آپشن ہی نہیں ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔افواج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کریں گی۔ جی ایچ کیو کا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے گی، حکومت کو گرانے اور بنانے کی ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

ایک نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ موجود تھے اور صحافی بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی بات کہی کہ ان کی ریٹائرمنٹ پانچ ہفتوں میں ہوجائے گی تووہ جو گفتگو کریں گے وہ بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھ کرکریں گے۔