جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا،یوسف رضا گیلانی کا بیٹے کی جیت پر رد عمل


ملتان(صباح نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسی گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکر گزار ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا تھا، الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟ اگرجیت کر استعفیٰ ہی دینا ہے، یہ مقابلہ گیلانی اورقریشی کے درمیان نہیں تھا، ہمارا مقابلہ عمران خان کے بیانیے سے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، ہمیں پارٹیوں کا فائدہ نہیں سوچنا، ملک کا فائدہ سوچنا ہے۔