صدر بائیڈن کا بیان گمراہ کن ہے،واضح ہو گیا امریکہ دوست نہیں۔ محمد جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اٹیمی ہتھیاروں کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان گمراہ کن ہے۔ پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس حوالے سے عالمی میڈیا بھی بار ہا اعتراف کرچکا ہے۔ دنیا کے امن و امان کو نیست و نابود کرنے والا امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کو سب سے بڑا خطرہ امریکہ سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستا ن کی جانب سے اس اہم مسئلے پر امریکی سفیر کی طلبی اور روایتی احتجاج قابل قبول نہیں۔ پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ملک و قوم کی عزت وقار اور خود مختاری کا تقاضا ہے کہ جب تک امریکی صدر اپنے بیان کو واپس نہیں لیتے اس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے جاپان پر ایٹمی حملے کس نے کیے تھے۔  دینا کو انسانیت کا درس دینے والے امریکہ نے ہی افغانستان ، عراق ، یتنام اور پاکستان میں لاکھوں بے گناہ اور نہتے لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صدر بائیڈن ہزار سرائی کا نوٹس لے ۔ صدر بائیڈن کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ کبھی ہمار ا دوست تھا نہ ہی آئندہ بن سکتا ہے۔ اس کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے تانے بانے بھارت ، اسرائیل اور بھارت سے ملتے ہیں ۔حکومت پاکستان کو کمزوری دکھانے کی بجائے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے